کراچی، لائنز ایریا میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 27 جولائی 2016 11:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ لائنز ایریا میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ لائنز ایریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت فیصل اور گووند کے ناموں سے کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ادھر ڈالمیا بحری یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی مزاہمت کے دوران شہزاد نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسری جانب لائنرز ایریا دھوبی گھاٹ اور اطراف میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مخصوص گلیوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :