سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر انصاف نہ ہوا تو لوگ 2014 کا دھرنا بھول جائیں گے،طاہر القادری

بدھ 27 جولائی 2016 11:26

سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر انصاف نہ ہوا تو لوگ 2014 کا دھرنا بھول جائیں گے،طاہر ..

گلاسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے گلاسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان واپس روانہ ہو گئے ۔ ان کو الوداع کرنے کے لئے بچوں اور خواتین سمیت منہاج القران انٹرنیشنل کے کارکنان بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ پاکستان روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے یار نریندر مودی کے خلاف ایک بھی بیان نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن اور دہشت گردی کو جتنی جلدی ختم کیا جائے وہ ملکی مفاد میں ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہونے والے اقدامات پر حکومت عوام کو گمراہ کر رہی ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیان دے رہی ہے کہ ہزاروں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اگر یہ حقیقت ہے تو انہیں قوم کے سامنے پیش کیا جائے۔

سانحہ ماڈل ٹاوٴن کا ذکر کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے کو نہیں بھلایا جا سکتا جس میں ہمارے بے گناہ کارکنان کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کے قتل میں ملوث کسی پولیس اہلکار کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا ہے جو ایک شرمناک عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :