ضرب عضب پر فوج اور سول قیادت ایک پیج پر ہیں،آپریشن کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ،احسن اقبال
بدھ 27 جولائی 2016 11:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری نے دنیا میں پاکستان کا تصور تبدیل کردیا ہے، 2018 تک ملک میں توانائی کا بحران ختم ہوجائے گا ،حکومت کی معاشی پالیسیوں سے تمام شعبوں میں بہتری آرہی ہے اور ریلوے میں ایک سو پندرہ ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا شمار جلد دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں ہوگا آپریشن ضرب عضب پر فوج اور سول قیادت ایک پیج پر ہیں مگر کل کا واقعہ ہمارے حوصلے پست کرنے کے لئے ہے مگر دشمن ہمارے مشن کو نہیں روک سکتا۔ آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پنتیس ارب ڈالر توانائی منصوبوں پر لگائے جارہے ہیں۔2018 میں دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ احسن اقبال نے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں سب سے بڑا حصہ سندھ کا ہے تین برسوں میں پاکستان ریلوے کی بحالی میں ایک سو پندرہ ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا شمار جلد دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں ہوگا اور طیاروں کی تعداد اٹھارہ سے بڑھا کر اڑتیس ہوگئی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور اقتصادی راہداری منصوبوں کو تمام صوبوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کو آئندہ تین حکومتیں آگے لیکر جائیں گی حکومت نجکاری پر یقین رکھتی ہے جس سے اداروں کی نجکاری سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.