مقبوضہ کشمیر میں 20 ویں روز بھی کشیدگی برقرار‘ سری نگر میں دوبارہ کرفیو لگا دیا گیا

حریت رہنماﺅں کی اپیل پرآج کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف مارچ کریں گے- کپواڑہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 11:17

مقبوضہ کشمیر میں 20 ویں روز بھی کشیدگی برقرار‘ سری نگر میں دوبارہ کرفیو ..

سری نگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں 20 ویں روز بھی کشیدگی برقرارہے جبکہ سری نگر میں ایک روز قبل ہٹایا گیا کرفیو دوبارہ لگا دیا گیا۔ حریت رہنماﺅں کی اپیل پرآج بھارتی مظالم کے خلاف مارچ کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور فوج سے جھڑپوں میں سیکڑوں مزید کشمیری زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے17 روز بعد سری نگر سے کرفیو اٹھا لیا تھا اور 16 روز بعد موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی تھی تاہم بھارتی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نام پر کپواڑہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی جانب سے جمعہ کے روز تک ہڑتال بڑھادی گئی۔اس کے فوری بعد بھارتی فورسز کی جانب سے 20 ویں روز دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا تاہم حریت رہنماﺅں کی اپیل پرآج بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف مارچ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :