سرگودھا اور ساہیوال جیل میں دوملزمان کو پھانسی دیدی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جولائی 2016 10:48

سرگودھا اور ساہیوال جیل میں دوملزمان کو پھانسی دیدی گئی

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جولائی۔2016ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم سبطین شاہ نے1998ءمیں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی کو قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

ا±دھر ساہیوال کی سینٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم غلام مصطفی نے1992ءمیں ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر خاتون اور 2بچوں کو قتل کر دیا تھا۔جیل حکام نے دونوں مجرموں کو پھانسی سے پہلے اہلخانہ نے ملوا دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں کو علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :