قانون کا رکھوالا ہو تو ایسا، قانون کی خلاف ورزی پر خود کو ہی جرمانہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 27 جولائی 2016 01:58

قانون کا رکھوالا  ہو تو ایسا، قانون کی خلاف ورزی پر خود کو ہی جرمانہ ..

ناروے میں کوئی بھی قانون سے بالا نہیں، اس کاثبوت یہ ہے کہ ایک پولیس مین نے لائف جیکٹ نہ پہن سکنے پر خود کوہی جرمانہ کر دیا۔
آفیسر ارن سٹاونیس نے کشتی پر پولیس پیٹرولنک کے دوران لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ ناروے میں قانون ہے کہ پولیس آفیسر 8 میٹر سے چھوٹی کشتی یا جہاز میں لائف جیکٹ لازمی پہنے گے ۔

(جاری ہے)


ارن سٹاونیس کی کشتی میں بغیر جیکٹ کی فوٹو اخبارات کی زینت بنی تو لوگوں نے قانون کی قانون شکنی پر تنقید شروع کر دی۔


ایسے میں ایماندار ن سٹاونیس نے اپنی ایک فوٹو شائع کی جس میں اسے خود کے لیے 500نارویجن کرونا یا 58 ڈالر کا چالان کاٹتے دکھایا گیا ہے۔
ناروے میں 2015 میں ایک سروے ہوا تھا، جس کے دوران 80 فیصد شہریوں نے اپنی پولیس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :