تحر یک انصاف نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی مخالفت نہ کر نے کا اعلان کر دیا

7 اگست سے راولپنڈ ی سے پشاور مارچ ہو گا اور ہر ہفتے مارچ ہوں گے ‘تحر یک انصاف سولو فلائٹ نہیں کرے گی ‘قو م ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے ‘ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ہمار ا آپس میں کوئی اختلاف نہیں‘ حکومت پانامہ لیکس پر تحقیقات کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ، وفاقی وزراء ٹی او آرسے نوازشریف کا نام نکالنے پر زور ڈالتے رہے‘ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جولائی 2016 22:52

تحر یک انصاف نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی مخالفت نہ کر نے کا اعلان کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحر یک انصاف نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی مخالفت نہ کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اگست سے راولپنڈ ی سے پشاور مارچ ہو گا اور ہر ہفتے مارچ ہوں گے ‘تحر یک انصاف سولو فلائٹ نہیں کرے گی ‘قو م ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے ‘ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ہمار ا آپس میں کوئی اختلاف نہیں‘ حکومت پانامہ لیکس پر تحقیقات کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ، وفاقی وزراء ٹی او آرسے نوازشریف کا نام نکالنے پر زور ڈالتے رہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر پنجاب کے زیرِاہتمام عامر کرکٹ گرا?نڈ فیصل ٹا?ن میں عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ہمار ا آپس میں کوئی اختلاف نہیں ، الیکشن کمیشن کے مقررہونے والے ممبران کی مخالفت نہیں کریں گے بلکہ آگے بڑھیں گے ، حکومت پانامہ لیکس پر تحقیقات کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ، وفاقی وزراء ٹی او آرسے نوازشریف کا نام نکالنے پر زور ڈالتے رہے ، پوری قوم چاہتی ہے کہ پانامہ لیکس کے مکمل حقائق سامنے آئیں ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے نوازشریف پر مقدمات بناتے وقت ہمارے سے مشاور ت نہیں کی ، تمام جماعتیں اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں ، پانامہ لیکس کے مسئلے پر تمام جماعتیں متحد ہیں ،انہوں نے کہاکہ نواز شریف پانچ سوالات کے جوابات بیس منٹ میں دے سکتے ہیں مگر وہ ایسا نہیں کر رہے ، نوازشریف نے اپنے آپ کواحتساب کے لئے پیش کیا لیکن آج وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں، تحریک انصاف اصلاحاتی کمیٹی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، آئندہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے ، طارق کھوسہ کے نام پر ابہام ہے ، شاہ محمود قریشی سے رابطہ کروں گا کہ ہیلری کلنٹن کے کنونشن میں شرکت کے لئے امریکہ گئے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کے ممبران کاتقرر آئین کے مطابق مکمل ہو چکا ہے ، پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، 7 اگست سے راولپنڈ ی سے پشاور مارچ ہو گا اور ہر ہفتے مارچ ہوں گے ، پی ٹی آئی سولو فلائٹ نہیں کرے گی ، قو م ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے ، نعیم الحق نے کہاکہ آزادکشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی، مسلم کانفرنس نے کشمیر الیکشن میں (ن) لیگ کے خلاف 58 فیصد ووٹ لئے ہیں جبکہ (ن) لیگ نے 42 فیصد، وقت آگیا ہے کہ تمام جماعتیں فرسود ہ نظام کی تبدیلی کے لئے غور کریں ، صحافیوں پر تشدد افسوسناک واقع ہے ، معذرت بھی کر لی ہے اور یقین دلاتے ہیں آئندہ ایسے واقعات رونمانہ ہوں۔