جنس تبدیل کے بعد لڑکا بننے والے کی سابق سہیلی سے شادی ، والدہ نے مقدمہ درج کرادیا، پولیس کی ریکارڈ سمیت طلبی

منگل 26 جولائی 2016 20:37

جنس تبدیل کے بعد لڑکا بننے والے کی سابق سہیلی سے شادی ، والدہ نے مقدمہ ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) لاہورہائیکورٹ بنچ کے مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو نے جنس تبدیل ہو کر لڑکا بننے والے سے اس کی سابق سہیلی کی شادی کیخلاف مقدمہ میں پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاقبل ازیں بستی خیرشاہ گلگشت کالونی ملتان میں مقیم عائشہ سجاد نے موقف اختیار تھا کہ اس کے بچپن کی سہیلی جنس تبدیل ہونے کے بعد دو سال قبل لڑکا بن گئی تو رٹ گزار نے ایف اے تعلیم مکمل کرتے ہی مذکورہ سہیل احمد سے شادی کر لی جس کے رنج میں والدہ نجمہ سجاد نے پولیس تھانہ سٹی تونسہ شریف میں 25 جون کو غلط مقدمہ درج کرادیا جس میں اب پولیس ہراساں کر رہی ہے ٗعدالت میں گزشتہ روز رٹ گزار کی والدہ بھی پیش ہو گئی اور الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی رٹ گزار عائشہ سجاد شادی کی آڑ میں ہم جنس پرستی کی مرتکب ہو رہی ہے عدالت نے رٹ کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے پولیس کو نوٹس جاری کر کے آئندہ 14 اگست کو طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :