بھارت میں انسانی حقوق کی علمبردار خاتون کا 16 سال بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اب اپنی پوری توجہ ملک کے دور دراز لیکن انتہائی پسماندہ شمال مشرقی علاقوں میں عنقریب مجوزہ انتخابات میں اپنی بطور امیدوار شرکت پر مرکوز کرنا چاہتی ہوں ، اروم شرمیلا

منگل 26 جولائی 2016 19:25

بھارت میں انسانی حقوق کی علمبردار خاتون کا 16 سال بعد بھوک ہڑتال ختم ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) انسانی حقوق کی علمبردار مشہور بھارتی خاتون اروم شرمیلا نے 16سال بعد بالآخر اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق اروم شرمیلا نے 16سال بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب وہ اپنی پوری توجہ ملک کے دور دراز لیکن انتہائی پسماندہ شمال مشرقی علاقوں میں عنقریب مجوزہ انتخابات میں اپنی بطور امیدوار شرکت پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔

منی پور کی خاتونِ آہن کہلانے والی چوالیس سالہ اروم شرمیلا نے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں انسانی حقوق کی پامالی کے لیے سولہ برسوں سے چلی آ رہی بھوک ہڑتال نو اگست کو ختم کر دیں گی۔ عدالتی تحویل میں موجود اس خاتون نے اپنے بد امنی کی لپیٹ میں آئے ہوئے علاقوں میں سکیورٹی فورسز کو دیے گئے خصوصی اختیارات ختم کرنے کے مطالبے کے ساتھ اپنی بھوک ہڑتال 2000 میں شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :