بھارت میں جنسی جرائم پر کنٹرول کیلئے شریعت نافذ کی جائے،سربراہ مہاراشٹر نونرمان سینا راج ٹھاکرے

منگل 26 جولائی 2016 19:25

بھارت میں جنسی جرائم پر کنٹرول کیلئے شریعت نافذ کی جائے،سربراہ مہاراشٹر ..

احمد نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) بھارت میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف سنگین جرائم پر کنٹرول کے لئے اسلامی قوانین کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ ہمارے معمول کے قانونی طریقہ کار پر فیصلہ آنے میں غیر ضروری طور پر طویل وقت لگ جاتا ہے اور اس سے بالواسطہ طور پر مجرموں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

واضح رہے کہ احمد نگر کے وپرڈی گاں میں 13 جولائی کو تین لوگوں نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ وحشیانہ طریقے سے ریپ کیا اور پھر اس کا قتل کر دیا۔ راج ٹھاکرے نے کہا اس طرح کے واقعات ریاست میں بگڑتی قانون اور انتظام کی صورت حال کا نتیجہ ہے۔جو بھی بچوں کے ساتھ زیادتی یا انھیں قتل کرتے ہیں انکے ہاتھ اور پا?ں کاٹ دینے چاہیں۔

متعلقہ عنوان :