Live Updates

پارٹی نے شاہ محمود قریشی کو طارق سعید کھوسہ سے رابطے کی ذمہ داری سونپی تھی ‘ ترجمان پی ٹی آئی

منگل 26 جولائی 2016 18:58

پارٹی نے شاہ محمود قریشی کو طارق سعید کھوسہ سے رابطے کی ذمہ داری سونپی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء ) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پارٹی نے شاہ محمود قریشی کو طارق سعید کھوسہ سے رابطے کی ذمہ داری سونپی تھی تھی ۔

(جاری ہے)

طارق سعید کھوسہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کا رکن بننے کے لئے رضامندی اورنا ہی تحریک انصاف کے کسی ذمہ دار کی طرف سے رابطہ کرنے کے حوالے سے بیان پر پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ تعجب ہے کہ طارق سعید کھوسہ سے اس حوالے سے مشاورت ہی نہیں کی گئی۔ شاہ محمود قریشی اس وقت بیرون ملک ہیں اس لئے ان کی وطن واپسی پر ہی اس حوالے سے بات کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات