ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122نے تمام ضلعی افسران کومون سون شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایات دیں

ا یمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو1122)میں مون سون شجرکاری مہم کاآغازکردیاگیا

منگل 26 جولائی 2016 17:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122 )بریگیڈئر (ر) ڈا کٹر ارشد ضیا ء نے تمام ضلعی افسران کو ہدایات دیں کہ وہ کمیونیٹی والنٹیر کے ساتھ مل کر پنجاب بھر میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کریں تاکہ پنجاب بھر میں عوام الناس کو رہنے کے لیے صحت افزا ماحول میسر ہواُنہوں نے اِس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسززاکیڈمی (ریسکیو1122)بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ کو سب سے پہلے مون سون شجرکاری مہم شروع کرنے پر سراہا جس کے تحت پہلے مرحلے میں نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس کے اندر اور باہر ہزاروں پودے لگائے گئے۔

مہم کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ِ خاص رانا مقبول احمد ، United Nation's Office of Coordination & Humanitarian Affairsپاکستان کی سربراہ ڈاکٹر ہیلی اُسکیلیا ، منیجنگ ڈائریکٹر ایس این جی پی ایل امجد لطیف نے کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسززاکیڈمی (ریسکیو1122)بریگیڈئر (ر)امیر حمزہ نے تمام افسران سے کہا کہ وہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے مون سون موسم کا فائدہ اُٹھائیں اورزیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ۔

تفصیلات کے مطابق ، ریسکیو 1122ہرسال Rescue Environment Protectionاور Improvement Driverکے تحت ہزاروں پودے لگاتی ہے۔ اس سال بھی اس ادار ے نے دیگر حکومتی آرگنائزیشنز ، لوکل کمیونٹی اور ریسکیورز کے باہمی اشتراک سے نہ صرف اپنے آفس /کمپلیکس میں شجر کاری کررہے ہیں بلکہ دیگر اداروں اور جگہوں پر بھی درخت لگارہے ہیں۔ مزید براں ، اس موسم میں ریسکیو افسران نے پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ ، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اور FWOکے اشتراک سے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے اندر اور ملحقہ علاقوں میں 7000درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔

بریگیڈئر امیر حمزہ نے اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش ِ نظر شجر کار ی نہ صرف موسم کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور حادثات و سانحات کی شرح کو کم کرنے کے لئے شجر کاری اہمیت کی حامل ہے۔