ہائیکورٹ نے بچی بازیاب نہ کروانے پر ڈی پی او پاکپتن سے ایک ہفتے میں رپور ٹ طلب کرلی

منگل 26 جولائی 2016 17:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے بچی بازیاب نہ کروانے پر ڈی پی او پاکپتن سے ایک ہفتے میں رپور ٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی امین نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزارریشماں بی بی نے عدالت کو بتایاکہ بیٹی نسرین کو ستمبر دو ہزار پندرہ میں اغواء کیا گیا،چیک بیدی پاکپتن پولیس نے ملزموں کیخلاف نامزد مقدمہ درج کیا لیکن ملزم گرفتار نہیں کئے، وزیر اعلی ہاوس کے احکامات کے باوجود 6 ماہ بعد مقدمہ درج ہوا،۔

عدالتوں میں وکیل پیش نہیں ہوتے، عدالتی نوٹسز اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود بیٹی بازیاب نہیں کرائی جا رہی۔فاضل عدالت نے درخواست پر ڈی پی او پاکپتن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :