بلاول بھٹو زرداری کی آصف علی زرداری سے ملاقات ،سیاسی صورتحال ،نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے گفتگو

منگل 26 جولائی 2016 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دبئی میں سابق صدر مملکت اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال ،نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی ہے ۔