وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا پارٹی قیادت کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے ،سید قائم علی شاہ

پارٹی قیادت مشاورت سے فیصلے کرتی ہے،مل کر سندھ کی ترقی کیلئے کام کریں گے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جولائی 2016 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی پارٹی کا قیادت کا فیصلہ ہے ۔پارٹی قیادت مشاورت سے فیصلے کرتی ہے۔ اس کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے ۔ہم سب مل کر سندھ کی ترقی کے لیے کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی رہائش پر ان کے والد کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ،راشد ربانی ،نجمی عالم اور دیگر بھی موجود تھے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تبدیلی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہے پارٹی کی بہتری کے لیے ہوگا ۔ہم سب مل کر سندھ کی ترقی کے لیے کوشش کریں گے ۔پارٹی قیادت مشاورت سے فیصلے کرتی ہے۔ اس کا فیصلہ سرآنکھوں پر ہے۔

متعلقہ عنوان :