دبئی: ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی مقررہ تاریخ سے دس دن کے اندر کر نی ضروری ہیں: حکم نامہ

منگل 26 جولائی 2016 17:41

دبئی: ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی مقررہ تاریخ سے دس دن کے اندر کر ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): متحدہ عرب امارات کی وزارتِ ہیومین ریسورس اینڈ ایمرٹائزیشن کی طرف سے جاری کردہ نئے حکم نامے کے مطابق ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے لیکر دس دن کے اندر ادائیگی کرنا ضروری ہوگا۔ وزیر ہیومین ریسورس سقر بن گھباش سعید نے نئے حکم نامے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمپنیاں جن کے ورکروں کی تعداد 100 یا 100سے زائد ہو گی ۔

ان کو مقررہ تاریخ یا اس سے دس دن کے اندر تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر نا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

اگر کمپنی مقرر کردہ دنوں کے اندر تنخواہوں کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہی تو 16ویں دن سے کمپنی کو نئے ورک پرمٹ جاری کرنے بند کر دیئے جائیں گے ۔ اس نئے حکم نامے میں کمپنی کے خلاف تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر مختلف طریقوں اور وجوہات کی بنا پر جرمانے یا ورکر رکھنے پر پابندی عائد ہو گی۔

اگر کوئی کمپنی ماہ مقررہ کی پر تنخواہ نہیں ادا کر تی ۔ تو اسکے خلاف متعلقہ اداروں کو ایکشن لینے کی ہدایات کیں جائیں گی۔ لیکن اگر کوئی کمپنی تنخواہوں ادائیگی 60 دنوں تک نہیں کرتی تو اسکے خلاف ایڈمنسٹریٹو جرمانے بھی عائد کیئے جائیں گے۔جو5,000درہم فی ورکر یا زیادہ سے زیادہ 50,000درہم اگر ورکروں کی تعداد زیادہ ہو گی وصول کیئے جائیں گے۔