پاک چین اقتصادری راہدای منصوبے ،گوادر پورٹ کی تعمیر سے بلوچستان میں خوشحالی آئیگی، ممنون حسین

خطے میں امن کے خواہا ں ہیں،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،صدر مملکت کی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے گفتگو

منگل 26 جولائی 2016 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر اطمینا ن کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادری راہدای منصوبے اور گوادر پورٹ کی تعمیر سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی۔ صدر مملکت نے یہ بات گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ایوان صدر میں ملاقات کے دورا ن کہی۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے صد رمملکت کو بلوچستان کی مجموعی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔صدر مملکت نے بلوچستان کی سیکیورٹی کی صور ت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خطے میں امن کے لیے کوشاں ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادری راہدای منصوبے سے بلوچستان میں ترقی کی راہیں ہموارہوں گے اور وہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے جس سے ان کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔