آسٹریلوی ساحل سے دور پانیوں میں نایاب ترین کبڑی سفید وہیل مچھلی دیکھی گئی

منگل 26 جولائی 2016 17:40

سڈنی۔ 26 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء) آسٹریلوی ساحل سے دور پانیوں میں نایاب ترین کبڑی سفید وہیل مچھلی دیکھی گئی جس نے افزائش نسل کے لئے گرم پانیوں کا رخ کیا ہے۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق البینو نامی اس مچھلی کی تمام کوہان سفید ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق 1991 میں پہلی مرتبہ منطر عام پر آنے والی یہ مچھلی آسٹریلیا کے پانیوں کے علاوہ کہیں نہیں دیکھی گئی تھی ۔ ماہرین کے مطابق اس مچھلی نے انٹارکٹیکا سے گرم پانیوں کا رخ کیا ہے اور یہ اس مچھلی کی سالانہ ہجرت ہے اور یہ اس سال کے آخر میں دوبارہ انٹار کٹیکا واپس آجائے گی۔