حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی، اقبال چنڑ

منگل 26 جولائی 2016 17:34

لاہور۔26 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء ) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی سلاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا ہونگے۔

صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔

(جاری ہے)

ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ صوبے میں جس انداز اور حکمت عملی سے ڈینگی لاروے کو کنٹرول کیا اس پر دنیا بھر کے ماہرین بھی حیر ت ز دہ ہیں۔ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کی جن ممالک میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بے انتہا ہے و ہاں کی حکومتوں نے ا س سلسلے میں مدد بھی طلب کی ہے۔

آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اس وبا کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور کسی بھی مقام پر کوڑا کرکٹ، گندگی ا ور گندے پانی ٹھہراؤ نہ ہونے دیں گے اور صفائی نصف ایمان کو اپنا موٹو بنا کر اپنے مقاصد پورا کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کے مقامات کو تلف کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔آخر میں دیگر مقررین نے بھی ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلے میں اپنی تجاویزپیش کیں۔

متعلقہ عنوان :