والدہ کی درخواست مسترد‘عدالت عالیہ نے ساتوں بچے باپ کے حوالے کر دیئے

منگل 26 جولائی 2016 17:31

لاہور۔26 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء ) لاہورہائیکورٹ نے 7بچے تحویل میں دینے کی ماں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 7بچے باپ کے حوالے کر دیئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے نسیم عالم کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ شوہر نے طلاق دے کر بچے بھی چھین لیے ہیں۔ دوران سماعت درخواست گزار کے شوہر عبدالستار نے عدالت کو بتایا کہ اسکی بیوی اسے پانچ سال قبل چھوڑ کر گئی اب بچوں پر کوئی حق نہیں۔عدالت نے بچے باپ کے حوالے کرتے ہوئے درخواست گزار کو گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کاحکم دیدیا۔بچوں میں 6لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔