پرویز مشرف کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات پر لاہور کے سیشن جج نے ایس ایچ او ڈیفنس کو 27 جولائی کو طلب کرلیا

منگل 26 جولائی 2016 17:28

لاہور۔26 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء ) سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات پر لاہور کے سیشن جج نے ایس ایچ او ڈیفنس کو 27 جولائی کو طلب کرلیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے یہ حکم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے احکامات موصول ہونے پر دیئے، اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات دیئے ہیں،سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی جائیداد قرق کرنے کے عدالتی احکامات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کوموصول ہوگئے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایس ایچ او ڈیفنس سے27جولائی کو تفصیلات سمیت طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :