ا ورنج ٹرین نے چلنے سے پہلے4درجن کے قریب افراد سے زندگی چھین لی جب چلے گی تو ملکی معیشت کو تباہ برباد کر دیگی

تحریک انصاف پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر رانا نعیم عظیم خاں کا بیان

منگل 26 جولائی 2016 17:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) تحریک انصاف پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر رانا نعیم عظیم خاں نے کہا ہے کہ ا ورنج ٹرین نے چلنے سے پہلے4درجن کے قریب افراد سے زندگی چھین لی اورجب چلے گی تو ملکی معیشت کو تباہ برباد کر دیگی،اورنج ٹرین میں روزانہ اڑھائی لاکھافرادسفر کرینگے،171کی بجائے40روپے فی کس کرایہ وصول کیا جائیگا اور حکومت فی مسافر131روپے سبسڈی فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی دعویٰ سچ مان لیا جائے تو اس طرح اورنج ٹرین روزانہ4کروڑ27لاکھ50ہزار میں پڑے گی اور ٹکٹوں کی وصولی کی مد میں روزانہ ایک کروڑ اکھٹا ہو گا اس طرح غریب قوم کو روزانہ3کروڑ27لاکھ50ہزار، ماہانہ98کروڑ25لاکھ اورسالانہ11 ارب 79کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایاجائے گا۔انہوں نے صوبے میں 6ماہ کے دوران652بچوں کے اغوا ء یا لاپتہ ہونے اور لاہور میں اورنج ٹرین لائن پر کام کرنے والے ڈمپر کی ٹکڑ سے 5افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کی مالی امداد کی جائے اور فی الفور قاتل منصوبے کو روکا جائے اور حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔