Live Updates

عمران خان نے خبیرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پیش کردی، نوازشریف پنجاب حکومت کی کارکردگی بھی پیش کریں،ملک بھرمیں خیبر پختو نخوا حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی جارہی ہے

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

منگل 26 جولائی 2016 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خبیرپختون خواہ حکومت کی کارکردگی پیش کردی ہے اور نوازشریف پنجاب حکومت کی کارکردگی بھی پیش کریں،ملک بھرمیں خیبر پختون خواہ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی جارہی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 51اہم عہدے خالی ہیں،پنجاب اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں سب سے آگے نکل گیا ہے ،پنجاب میں سیف سٹی پراجیکٹ بھی مالی مشکلات کا شکارہے ،محکمہ صحت کا ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پر عدم اعتماد کردیا ہے ،لاہور میں جعلی پولیس مقابلے ہورہے ہیں ،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کئی ٹیسٹ بند کردئیے گئے ہیں ،تھانہ کلچر تبدیل نہ ہوسکا اور نہ ہی عوام کو پٹوار کلچر سے نجات مل سکی،پنجاب میں جرائم کی شرح میں خطر ناک حدتک اضافہ ہوچکا ہے ،زراعت اورلائیو سٹاک تباہ ہوچکی ہے پنجاب کا کسان تین سال سے سڑکوں پر احتجاج کررہا ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے کے بعد تاجر ،صنعت کار،اساتذہ،ڈاکٹر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سڑکوں پر ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات