Live Updates

عمران خان نے خیبر پختونخوا کی کارکردگی پیش کرتے وقت پرانی فلم چلائی ،وہ اپنی جماعت میں ہونے والی بغاوت تو روک نہیں سکے صوبہ کیا چلائیں گے ،عمران خان بتائیں کے پی کے میں تعلیم اور صحت کیلئے کیا اقدامات کئے

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کا بیان

منگل 26 جولائی 2016 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے خیبر پختون خواہ کی کارکردگی پیش کرتے وقت پرانی فلم چلائی ،وہ اپنی جماعت میں ہونے والی بغاوت تو روک نہیں سکے صوبہ کیا چلائیں گے ،عمران خان بتائیں کہ خیبرپختون خواہ میں شعبہ تعلیم اور صحت کے لئے انہوں نے کیا اقدامات کئے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے تعلیمی فنڈ سے لاکھوں ہونہار بچے اور بچیاں اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہی ہیں- تعلیمی فنڈ کے وظائف کے ذریعے کوئی ڈاکٹر بن رہا ہے تو کوئی انجینئر اور کوئی بینکر اور ماہر اقتصادیات بن کر ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہے- پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پروگراموں کے ذریعے بھی غریب خاندانوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے- انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے صوبے بھر کے ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں جبکہ لاکھوں لیپ ٹاپ طلبا و طالبات میں تقسیم کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ ماضی کے پنجاب کے حکمران نے 40 کروڑ روپے کا سیکرٹ فنڈ قائم کیا- کوئی نہیں جانتا کہ یہ فنڈ کہاں خرچ کیا گیا- اسی طرح ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کی گئی- قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کیلئے احتساب کا کڑا نظام ضروری ہے- انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل کی برآمدات پاکستان کی کل برآمدات سے زیادہ ہیں- سری لنکا، بنگلہ دیش، بھارت، ملائشیا، ترکی، اردن، مصر اور دیگر کئی ممالک تعلیمی لحاظ سے ہم آگے نکل چکے ہیں- انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پر رونے دھونے کی بجائے ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اور شبانہ روز محنت سے اپنی منزل حاصل کرنا ہے- انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا قومی منصوبہ حقیقت بن چکا ہے اور یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے- سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں توانائی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :