وزیر اعظم نواز شریف کی کراچی واقعہ کی شدید مذمت

سندھ حکومت کو اہم ہدایات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 17:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں سکیورٹی اداروں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب سکیورٹی اداروں کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن شہر قائد میں امن کے قیام اور امن کی بحالی کے لیے ہے، کراچی آپریشن کو پٹڑی سے اتارنے کی کسی کوشش کو بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :