فائرنگ گاڑی کے عقب سے کی گئی ۔ انچارج سی ٹی‌ڈی راجہ عمر خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 17:15

فائرنگ گاڑی کے عقب سے کی گئی ۔ انچارج سی ٹی‌ڈی راجہ عمر خطاب

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : کراچی کے علاقہ صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے سکیورٹی اداروں کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشتگردی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ فائرنگ گاڑی کے عقب سے کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ میں حملہ آوروں نے نائن ایم ایم کے پستول استعمال کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں دو نوجوان اہلکار موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں میں عبد الرزاق لانس نائیک اور خادم حسین سپاہی تھا۔

متعلقہ عنوان :