چین ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ پالیسی مزید مضبوط بنائے گا

چینی ساختہ 2025ء کے تحت اعلیٰ اور معیاری اشیاء تیار کی جائینگی

منگل 26 جولائی 2016 17:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) چین ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی امداد کیلئے اپنی پالیسی کو مزید مضبوط بنائے گا ،ملک کو عالمی مینو فیکچرنگ پاور ہاؤس میں لے جانے کے لئے تھیوری سے عمل کی جانب سفر جاری ہے ۔یہ بات صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر فینگ فائی نے گذشتہ روز یہاں بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سمارٹ مینوفیکچرنگ اور مواصلات کیلئے ایچ 2میں دیکھنے کے لئے خصوصی گائیڈ لائن جلد متوقع ہے جبکہ سافٹ ویئر ، بگ ڈیٹا اورنئے میٹریل کے بارے میں صنعتی پانچ سالہ منصوبے کا بھی اعلان کردیا جائے گا ،اس منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ صنعتی انٹر نیٹ پیداواری معیار اورایئر کرافٹ عناصر کا حامل ہو گا ، چین نے اس منصوبے کیلئے 780ملین امریکی ڈالر مختص کئے ہیں جس کا مقصد 2016ء میں پیداواری صورتحال کی 50فیصد تک اصلاح کرنا ہے ،چینی حکومت نے 2015ء میں ایک قومی منصوبے کی نقاب کشائی کی تھی جس کا نام ” چینی ساختہ 2025“اس منصوبے کے تحت سستی اور کم معیار کی ا شیاء کی بجائے اعلیٰ اشیاء تیار کی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :