امریکہ مذاکرات کے ذریعے تنازعہ حل کرنے میں مدد دے ، چین

منگل 26 جولائی 2016 17:00

امریکہ مذاکرات کے ذریعے تنازعہ حل کرنے میں مدد دے ، چین

وائن ٹیائن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء ) چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کو توقع ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کا تنازعے طے کرنے کے لئے امریکہ چین اور فلپائن کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے تعاون کرے گا ،چین اور امریکہ کے مفادات یکساں ہیں اور ان کے دوطرفہ تعاون میں جو نمایاں اضافہ ہوا ہے ، اس سے قبل مثال نہیں ملتی، دونوں بڑی اقوام ہیں ،انہیں معاملے کا درست جائزہ لے کر حکمت عملی اختیارکرنی چاہئے ، اختلافا ت مناسب اورتعمیر ی انداز میں حل کرنا چاہئے۔

ہ بات انہوں نے آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی سیکرٹری سٹیٹ جان کیری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو جی20-کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں تعاون کرنا چاہئے جو ہانگ ژو میں ستمبر میں منعقد ہورہی ہے جو کہ چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں صحت مندانہ اور ٹھوس کردار ادا کرے گی ، یہ کانفرنس دنیا میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کریگی ، اس موقع پر امریکی سیکرٹری سٹیٹ جان کیری نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایران کے ایٹمی مسئلے ، آب و ہوا کی تبدیلی اور دہشتگردی کے معاملے پر بھرپور تعاون کیا ہے ، صدر اوباما جی 20-کانفرنس کی کامیابی کے خواہش مند ہیں اور جلد ہی چین کا دورہ کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ اپنے اختلافات کو مناسب اور پر امن طریقے سے موثر انداز میں حل کرنا چاہتا ہے اور چین کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو آئندہ امریکی انتظامیہ تک منتقل کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے پر ثالثی فیصلے پر زور دینے کے بجائے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کیلئے تعاون کرے گا ،دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے کورین جزائر اور شامل کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :