کراچی میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 جولائی 2016 16:58

کراچی میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جولائی۔2016ء) کراچی میں حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب ایک سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار اہلکار فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ شہیدہونے والے اہلکاروں میں رزاق اور خادم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی گاڑی میں 2ہی اہلکار موجود تھے جبکہ وہ سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے۔رپورٹس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ انہوں فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی میں سوار اہلکاروں کے جسم کے اوپری حصے کو نشانہ بنایا۔موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و رینجرز کی بھاری نفری فائرنگ کے مقام پر پہنچ گئی ‘دونوں اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔