ریاض:بنگلہ دیشی گھریلوملازمین پر پابندی عائد نہیں ہوئی:محمد سرور عالم

منگل 26 جولائی 2016 16:57

ریاض:بنگلہ دیشی گھریلوملازمین پر پابندی عائد نہیں ہوئی:محمد سرور عالم

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): سعودی عرب میں موجود بنگلہ دیشی سفارت خانے نے بنگلہ دیشی شہریوں کو ویزے نہ فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔ بنگلہ دیشی سفارت خانے کے لیبر کونسلر محمد سرور عالم کاکہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی پابندی سعودی حکومت کی طرف سے نہیں لگائی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم نے حکومت کو بھی بتایا ہے کہ سعودی عرب میں بنگلہ دیشی شہریوں کی بھرتی کے لیے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے ۔

لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ ہم نئے قوانین کے مطابق بنگلہ دیشی شہریوں کو مملکت میں ملازمت کے لیئے تیار کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش اس سعودی حکومت گھریلو مرد ملازمین کے لیئے طریقہ کار تہہ کر رہے ہیں ۔ بنگلہ دیش سے مزید افراد وک روزگار کے مواقعے مل سکیں۔