سندھ ہائی کورٹ میں بچوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خاتون کی خودکشی کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی

منگل 26 جولائی 2016 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں بچوں سے ملاقات کے لیے آنے والی خاتون نے خودکشی کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں بچوں سے ملاقات کیلئے آنے والی خاتون شازیہ نے بچوں کی جانب سے نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے فوری طورپر خاتون کو پکڑ کر ناکام بنادیاہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں بچوں سے ملاقات کیلئے عدالت نے آنے والی خاتون شازیہ کا کہنا تھا کہ اس کو طلاق ہوچکی ہے ۔وہ آج بچوں سے ملاقات کیلئے سندھ ہائیکورٹ آئی تھیں، عدالت میں بچوں کو میرے حوالے کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی ۔ عدالت کی جانب سے ملاقات کا حکم دیا گیا جبکہ بچوں کی جانب سے اپنی ماں شازیہ کے پاس جانے سے انکار کردیا گیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر شازیہ نے دوسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے خاتون شازیہ کو پکڑ کر ناکام بنادیا اور حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :