سپریم کورٹ کی سماعت قریب آتے ہی بلدیہ عظمی کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی بل بورڈز ،سائن بورڈز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

منگل 26 جولائی 2016 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ کی سماعت قریب آتے ہی بلدیہ عظمی کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی بل بورڈز اور سائن بورڈز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے غیرقانونی سائن بورڈ،بل بورڈز اور ہورڈنگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بلدیہ عظمی کی جانب سے شارع فیصل کے چار مقامات جبکہ گلشن اقبال کے دو مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران غیرقانونی بل بورڈز کو اکھاڑدیا گیا جبکہ متعدد بل بورڈز سے اشتہارات کیلئے لگائے بینرز اتاردیئے گئے۔ سپریم کورٹ میں بل بورڈز کی سماعت قریب آ رہی ہے اس کے ساتھ ہی بلدیہ عظمی کا عملہ بھی بل بورڈز ہٹانے میں تیزی لا رہا ہے۔ گزشتہ کیس کی سماعت پر بنچ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرز کی رپورٹ مسترد کردی تھی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بیان دیا تھا کہ بعض مقامات پر بورڈ کی بنیاد چھوڑ دی گئی ۔ جو حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ تمام بل بورڈز کو انکی بنیاد سے ہٹایا جائے۔ 29جولائی کو عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :