احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف 462ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت4اگست تک ملتوی کردی

منگل 26 جولائی 2016 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت4اگست تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو دوران سماعت مقدمے کے گواہ بورڈ آف ریونیو کے افسر عماد الدین پر وکلاء صفائی نے اپنی جرح جاری رکھی ۔عامد الدین نے اپنے بیان میں کہا کہ پوسٹنگ سے پہلے ریکارڈ تک میری کوئی رسائی نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

2اکتوبر2015کونیب نے میرابیان ریکارڈنہیں کیا ۔میں 20 جنوری کو نیب میں پیش ہوا تھا جبکہ اس سے پہلے بھی میں نیب دفتر متعدد بار جا چکا ہوں۔ جس وقت زمین الاٹ کی گئی اس وقف سپریم کورٹ میں زمینوں کی الاٹمنٹ کے بارے میں ازخود نوٹس پر سماعت چل رہی تھی۔اس موقع پر ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل عامر نقوی نے کہا کہ مجے کاغذات دیکھنے کا وقت دیا جائے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت4اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :