سندھ ہائیکورٹ، ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی کی ضمانت سے متعلق درخواست ان کے وکیل کی جانب سے واپس لے لی گئی

منگل 26 جولائی 2016 16:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی کی ضمانت سے متعلق درخواست ان کے وکیل کی جانب سے واپس لے لی گئی ہے ۔روٴف صدیقی کی جانب سے اب ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما روٴف صدیقی کی ضمانت سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی جسے ان کے وکیل شوکت حیات کی جانب سے واپس لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شوکت حیات کے مطابق روٴف صدیقی کی ضمانت سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روٴف صدیقی پر ڈاکٹر عاصم کیس میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے الزامات ہیں جوکہ بے بنیاد ہیں۔ ہم ضمانت سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ عدالتوں سے ہمیں انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی مقدمات کا سامنا کیا ہے ، روٴف صدیقی ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ ان کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ان کی ضمانت مسترد کی گئی وہ ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔ہم یہیں پر رہ کر مقدمات کا سامنا کریں گے۔