رینجرز موبائل حملہ کیس ،سپریم کورٹ نے شہید اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی

منگل 26 جولائی 2016 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے رینجرز موبائل حملہ کیس میں شہید اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں رینجرز موبائل حملہ کیس میں انسداد دہشت گرد ی کی خصوصی عدالت سے سزائے موت پانے والے کالعدم جند اللہ کے 2کارندوں شہزاد اورعطاء الرحمن کی سزا کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔

عدالت عظمیٰ نے شہید رینجرز اہلکار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر پوسٹ مارٹم رپورٹ عدالت میں پیش کیا جائے ۔پولیس کے مطابق ملزمان شہزاد اور عطاء الرحمن نے 19مارچ 2004کو رینجرز وین پر حملہ کیا تھا ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2009میں دو مجرموں کو سزائے موت سنائی تھی ۔