لاہور سے میلان جانیوالی خاتون مسافر کے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد

منگل 26 جولائی 2016 16:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) لاہور ائیر پورٹ پر سامان سے پستول کی گولیاں برآمد ہونے پر خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ لاہور کی رہائشی بشریٰ کوثر پی آئی اے کی پرواز 733 کے ذریعے میلان جارہی تھی کہ دوران چیکنگ اسکے سامان سے 38بور پستول کی گولیاں برآمد ہو گئیں۔ ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کے شوہر اور اہل خانہ کو ائیر پورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :