پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئے 6 ارب96 کروڑ 15لاکھ سے زائد کی منظوری

منگل 26 جولائی 2016 16:48

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر6 ارب96 کروڑ 15لاکھ 70ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں جن 4 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع ملتان میں ڈسپوزل اسٹیشن (فیز I)کی بہتری و بحالی کیلئے 59 کروڑ 10 لاکھ روپے، ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (ترمیمی) کیلئے 5 ارب 79 کروڑ روپے، خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام (کے پی آر آر پی فیز III)(صوبہ پنجاب کے 9 اضلاع میں دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی)(پی سی II)خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام کی تھرڈ پارٹی تشخیص و توثیق کیلئے 12 کروڑ 75 لاکھ 93 ہزار روپے اور ضلع حافظ آباد میں حافظ آباد (راجا چوک ) تا خان پور (جلال پور قادر آباد روڈ) برآستہ کوہلو تارا لمبائی 22.85 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و بحالی کیلئے 45 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :