ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مجرم کو سزائے موت ، ساڑھے پانچ لاکھ روپے جر مانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

منگل 26 جولائی 2016 16:46

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور فخر الزمان خان کی عدالت نے اے این پی کے رہنما اور تحصیل کونسل لاہور ضلع صوابی کے سابق ناظم شاہ روم خان کے قاتل کو سزائے موت ، ساڑھے پانچ لاکھ روپے جر مانہ اور عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں دو سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا تفصیلات کے مطابق ستائیس اگست 2010کو شیر علی ولد نور علی سکنہ ملک ڈھیر چار سدہ نے زبانی تکرار پر فائرنگ کر کے تحصیل کونسل لاہور کے سابق ناظم شاہ روم خان کو قتل کر دیا تھا یار حسین پولیس نے مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لئے ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور کی عدالت میں چالان پیش کیا عدالت نے اس کیس کی فوری سماعت کر تے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم شیر علی کو سزائے موت ، ساڑھے پانچ لاکھ روپے جر مانہ اور عدم ادائیگی کی صورت میں دو سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا مقتول فریق کی جانب سے ممتاز قانون دان شیر اکبر باچا ایڈوکیٹ اور ملزم کی طرف سے سلیم خان ایڈوکیٹ مر دان نے کیس کی پیروی کی ۔

متعلقہ عنوان :