تحر یک انصاف “کر پشن مکاؤ“ ، (ن) لیگ ”کر پشن بچاؤ “پروگرام پر چل رہی ہے‘ چوہدری سرور

منگل 26 جولائی 2016 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف “کر پشن مکاؤ“ جبکہ (ن) لیگ ”کر پشن بچاؤ “پروگرام پر چل رہی ہے، 7اگست سے شر وع ہونیوالی ”تحر یک احتساب “قومی امنگوں کی تر جمانی ہوگی،(ن) لیگ کا احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا ‘حکمرانوں کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،تحر یک انصاف ملک میں ایسی تبدیلی لیکر آئیگی جہاں غر یب سمیت ہر کسی کو مکمل انصاف ملے گا اور لوٹ مار کر نیوالے جیلوں میں ہوں گے ۔

منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نااہل حکمران اپنے ناکامیوں کی وجہ سے ملک میں لوٹ مار کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں جسکے خلاف آج تحر یک انصاف نے تحر یک احتساب کا آغاز کر رہی ہے اور ہر کوئی حکمرانوں سے انکی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب مانگ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ انکے پاس احتساب کے سواکوئی آپشن نہیں اور اگر وہ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں گے تو وہ اپنی سیاسی خودکشی کو دعوت دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں عوام کو مہنگائی ‘بے روزگاری ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے انکی بنیادی وجہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار ہے اور اگر ملک سے کر پشن اور لوٹ مار ختم ہو جائیگی تو بہت سے مسائل کو حل کر نے میں مدد ملے گی ۔