پاک چین تعلقات نے علاقائی امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کیاہے،وانگ یی

منگل 26 جولائی 2016 16:37

وائن ٹیائن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کے باعث ترقی کے لئے ٹھوس پیشرفت ہوئی ہے جس نے علاقائی امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پاکستان کے ساتھ مل کر تعمیری کام کرنا چاہتا ہے تا کہ دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیا جا سکے، چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ کا سیلاب سے متاثرین چینی باشندوں کی امداد کیلئے دس ہزار ٹن چاول بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔

یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستانی امورخارجہ کے مشیر سرتاج عزیز سے گذشتہ روز جی 20-وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات میں کہی ۔اس موقع پر پاکستا نی مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی طرف سے ملنے والی امداد اور تعاون کی تعریف کرتا ہے اور وہ عالمی اور علاقائی مسائل پر چین کے ساتھ تعاون اور اس کا دفاع جار ی رکھے گا ، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان دہشتگردی کیخلاف دوطرفہ تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :