ہم تو کرتے ہیں سر تسلیم خم جو مزاج یار میں آئے، قائم علی شاہ کا وزرات اعلیٰ کے منصب سے ہٹائے جانے کے سوال پرشعر

منگل 26 جولائی 2016 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزرات اعلیٰ کے منصب سے ہٹائے جانے پر کہا ہے کہ ”ہم تو کرتے ہیں سر تسلیم خم جو مزاج یار میں آئے، “ پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی،وہ ہم قبول کریں گے۔وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت کا ہر حکم سر آنکھوں پر، پیپلزپارٹی میں کوئی اختلافات نہیں،تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں،جو فیصلہ ہوگا سندھ کے مفاد میں ہوگا،ہم سب سندھ کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے شعر پڑھا کہ”ہم تو کرتے ہیں سر تسلیم خم جو مزاج یار میں آئے، “ پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہم قبول کریں گے۔

متعلقہ عنوان :