سپریم کورٹ کا پنجاب میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ازخود نوٹس، آئی جی پنجاب 28جولائی کو طلب

منگل 26 جولائی 2016 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 28جولائی کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا ازخود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو 28جولائی کو طلب کرتے ہوئے اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں،آئی جی پنجاب اغواکی وارداتوں کو روکنے اور بچوں کی بازیابی کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کریں۔