اچھے ڈاکٹر پیدا کرنے کیلئے میڈیکل کی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت

منگل 26 جولائی 2016 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا کہ ملک میں میں اچھے ڈاکٹر پیدا کرنے کے لیے ہمیں میڈیکل کی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کا بہتر علاج ممکن ہو سکے۔ وہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے ۔

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا وائس چانسلر بننے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میڈیکل کے شعبے میں مزید اقدامات اٹھائے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ میڈیسن کا شعبہ خدمت خلق کا شعبہ ہے اور اس سے منسلک لوگوں کو اپنی ذمہ داریاں خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دینی ہوں گی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اس موقع پر چند پرائیویٹ اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو علاج معالجہ کی سہولت کے لیے مزید نرسنگ ہسپتالوں کی ضرورت ہیتاکہ ملک میں تربیت یافتہ عملے کی کمی پوری کی جا سکے۔ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید نے صدر مملکت کو یونیورسٹی سے متعلق بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اپنی تما م تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشہ ورانہ اور بہتر انداز میں طبی سہولیات دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :