Live Updates

الیکشن کمیشن میں‌پاکستان تحریک انصاف کے خلاف درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کو منسوخ کیا جائے ۔ درخواست گزار کی اپیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور انتخابی نشان کو بھی منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف درخواست جسٹس پارٹی کے چیئرمین منصف اعوان نے دائر کی۔

(جاری ہے)

جسٹس پارٹی کے چیئرمین منصف اعوان کی جانب سےالیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کا ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد دیا گیا یہ بیان کہ”پاکستان میں مارشل لاء لگا تو عوام مٹھائیاں بانٹیں گے“ الیکشن کمیشن کے رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحریک انصاف کی بطورجماعت رجسٹریشن اور انتخابی نشان منسوخ کیا جائےاور آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات