دبئی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 7افراد جاں بحق ،20زخمی

منگل 26 جولائی 2016 16:13

دبئی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 7افراد جاں بحق ،20زخمی

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء):آج صبح سویرے ابو ظہبی کی طرف جانے والی سڑک پر ایک منی بس تیز رفتاری کے باعث سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ، 20افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ صبح 8بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کنٹرول روم کو صبح آٹھ بجے اس حادثے کی اطلاع ملی ۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار حادثے کی جگہ پہنچ گئے ۔

کمانڈر دبئی پولیس لیفٹیننٹ جنرل خامیس مطار المعزینہ نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرک حادثے کی وجہ سے سڑک کے درمیان کھڑا تھا ، جس کے بعد تیز رفتاری کے باعث منی بس سیدھی ٹرک سے جا ٹکرائی۔حادثے میں زندہ بچ جانے افراد کو نزدیکی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ حادثےمیں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی.