کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 گینگ وار ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 26 جولائی 2016 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 5 گینگ وار ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق لیاری کے سنگولین وچھانی محلے اور رانگی واڑہ میں یہ کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

سنگولین سے گرفتارملزمان میں مزیب،گل خان اور عبداللہ لاسی شامل ہیں، جن کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ملزم عبداللہ احمد علی مگسی کا پرانی سبزی منڈی کا کمانڈر ہے۔احمد علی مگسی سیاسی جماعت کے سیکٹر انچارج منصور کے قتل میں بھی ملوث ہے ،جبکہ رانگی واڑہ سے بابا لاڈلہ کا عدیل اور وچھانے محلے سے لالو کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان قتل، دستی بم حملوں اور بھتا خوری میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :