ڈاکٹر عاصم کیس ، رؤف صدیقی کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

منگل 26 جولائی 2016 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) ڈاکٹر عاصم کیس میں گرفتار ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیرتجارت رؤف صدیقی کے وکلا نے ضمانت کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رؤف صدیقی نے کسی دہشت گرد کے علاج کے لیے فون کیا اور نہ ہی کسی دہشت گردسے تعلق ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ نے رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت فوری سننے سے انکار کر دیا تھا اس کے بعد رؤف صدیقی نے درخواست ضمانت واپس لے لی تھی ۔

متعلقہ عنوان :