گرفتار ٹارگٹ کلر،سیاسی جماعت کے کارکن عمران سعید کے دوران تفتیش اہم انکشافات،کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف

منگل 26 جولائی 2016 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلراور سیاسی جماعت کے کارکن عمران سعید نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے 26 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم نے 26 افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے جن میں پولیس اہلکاروں سمیت مذہبی جماعتوں کے کارکن بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم عمران سعید کے مطابق وہ ایک سیاسی جماعت کیسیکٹر انچارج کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔تفتیشی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم سانحہ عاشورہ کے بعد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے۔وہ9اپریل 2008کو کراچی میں ہونے والے سانحہ طاہر پلازہ میں بھی ملوث ہے جس میں آتش گیر مادہ پھینک کر وکلا کے دفاتر جلا دئیے گئے تھے۔ملزم عمران سعید سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر ہے اور اسے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :