مراد علی شاہ کی نامزدگی کی خوشی میں جیالوں کا جشن دوسرے روز بھی جاری

منگل 26 جولائی 2016 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء)سیہون شریف میں نامزد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی نامزدگی کی خوشی میں جیالوں کا جشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔پی پی پی سیہون کی جانب سے ایک بڑی ریلی نکال کر سندھ دہرتی کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہبازقلندر کی مزار پر چادر چڑھائی گئی اور سندھ کی خوشحالی کیلیے دعائیں مانگی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں شریک کارکنان نے دھول کی تھاپ پر رقص کر کے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر رکن ضلع کونسل سید مراد علی شاہ کے قریبی ساتھی امان اللہ شاہانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید مراد علی شاہ وزارت اعلی پر نامزد ہونا یہ سیہون کی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ مراد علی شاہ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ سید مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ بن کر سندھ میں بڑی تبدیلی لائیں گے۔