ریاض: سعودی حکومت کا ٹیکسیوں کے لیئے نئی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا اعلان

منگل 26 جولائی 2016 15:59

ریاض: سعودی حکومت کا ٹیکسیوں کے لیئے نئی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا ..

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء): سعودی حکومت نے وزارتِ ٹرانسپورٹ ، وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی اور وزارتِ داخلہ کے نمائیدگان پر مشتمل ” ٹیکسی ریگولیٹری “ اتھارٹی بنانے کا عندیہ دیا ہے ۔ کرائیوں کی ٹیکسیوں سے متعلق ریگولیشنز وزارتِ ٹرانسپورٹ سے لیکر جلد ہی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سونپ دیئے جائیں گے۔وزارتِ ٹرانسپورٹ نے مملکت میں کاروبار کرنے کے لیئے 11کمپنیوں کو اجازت نامے جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جکہ دس کمپنیوں کو ٹرانسپورٹ آپریٹر کے اجازت نامے بھی جاری کیئے گئے ہیں۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ اب بھی مختلف کمپنیوں سے اس ضمن میں کاغذات وصول کر رہی ہے۔ وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب ” خادمہ“ سروس کے نام سے ٹیکسی کمپنی قائم کر رہے ہیں۔جس سے سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کو بھی ملازمیتیں ملیں گی۔سعودی شہریوں کو اس میں کام کرنے کے مزید مواقعے ملیں گے ۔ اس کمپنی میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کو کم از کم 5000ریال تنخواہ دی جائے گی۔ٹیلی کام سیکٹر کے بعد یہ دوسرا بڑا شعبہ ہے، جس میں سعودی شہریوں کے لیئے ملازمیتیں پیدا کی جا رہی ہیں۔